افغانستان میں نیٹو ملٹری بیس پر خود کش حملے میں چھ افغان جاں بحق اور چھ زخمی ہوگئے۔
افغان حکام کے مطابق صوبہ وردک کے ضلع سعیدآباد میں نیٹو بیس کے گیٹ پر پہلا دھماکہ کیاگیا جس کے بعد ٹرک میں سوار خود کش حملہ آور نے بیس میں داخل ہو کر خود کو دھماکے سے اڑا لیا، دونوں حملوں میں چھ افراد ہلاک ہوئے، جبکہ انٹیلجنس کے دو اہلکاروں سمیت چھ افراد زخمی بھی ہوگئے۔ عینی شاہدین کے مطابق بیس کے قریب موجود بازار دھماکے سے مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔ اطلاعات کے مطابق طالبان نے اس حملے کی ذمہ داری بھی قبول کرلی ہے۔