کوئٹہ میں ٹارگٹ کلنگ کے ایک اور واقعے میں نامعلوم افراد نے پانچ افراد کو بس سے اتار کر قتل کردیا۔
پولیس کے مطابق واقعہ کوئٹہ کے نواحی علاقے ہزار گنجی میں پیش آیا جہاں دوموٹر سائیکلوں پر سوار چار نامعلوم افراد نے کام پر جانے والے بے گناہ افراد کو بس سے اتار کر بے رحم گولیوں کا نشانہ بنایا جس سے پانچ افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ دو افراد موقع سے فرار ہوگئے جنہیں دہشت گردوں نے تعاقب کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا، واقعے کے اطلاع ملنے پرپولیس اورریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی اور لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا،ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ ٹارگٹ کلنگ کا شاخسانہ ہے تاہم پولیس مزید تفتیش کررہی ہے ۔ دوسری جانب ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی نے واقعہ کی شدید مذمت اور ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کرتے یوئے سات روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے، مشتعل افراد نے ٹارگٹ کلنگ کے واقعے کے خلاف بروری روڈ پر احتجاج کرتے ہوئے سڑک بلاک کردی جبکہ علاقے میں تعلیمی ادارے بھی بند کردئیے گئے