سید ملک دشمنی کی بات کرنے والی جماعتوں سے سختی سے نمٹا جائے گا، کوٹہ سسٹم سیاسی معاملہ ہے:مراد علی شاہ
سینٹرل پولیس آفس کراچی میں سندھ پولیس کے دو سو اکاون انسپکٹرز کو ڈی ایس پی کے عہدے پر ترقی دینے کی تقریب ہوئی۔ مہمان خصوصی وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نصف گھنٹہ تاخیر سے تقریب میں پہنچے، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے ترقی پانے والے افسران کو ایمانداری سے کام کرنے کی تلقین کی، وزیراعلیٰ سندھ نے بائیس اگست جیسے واقعات کے سدباب کیلئے آئی جی سندھ کو اینٹی رائٹ فورس بنانے کا حکم بھی دیامیڈیا سے گفتگو کے دوران وزیراعلیٰ سندھ نے کہا ملک دشمنی کی بات کرنے والی جماعتوں سے سختی سے نمٹیں گے۔تقریب سے خطاب میں آئی جی سندھ نے ترقی پانے والے افسران کو مبارکباد دی، آئی جی سندھ نے وزیراعلیٰ سے زخمی اہلکاروں کے علاج معالجے کیلئے خصوصی فنڈ اور بجٹ سے علیحدہ ٹریننگ چارجز پولیس کو دیے جانے کا مطالبہ کیاوزیراعلیٰ سندھ نے آٹھ خواتین سمیت ڈی ایس پی کے عہدے پر ترقی پانے والے دو سو اکاون افسران کو ڈی ایس پی کے بیجز بھی لگائے جبکہ آئی جی سندھ نے وزیراعلیٰ سندھ کو اعزازی شیلڈ پیش کی گئی ، کیمرامین امجد اقبال کے ساتھ مونس سراج وقت نیوز کراچی