چین نے بجلی بحران پر قابو پانے میں پاکستان کی بڑی مدد کی، ملک سے 2018 تک بجلی کی لوڈشیڈنگ ختم کردیں گے: نوازشریف
وزیراعظم نواز شریف نے گوادر میں سی پیک سے جڑے پانچ منصوبوں کا افتتاح کیا،،، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ گوادر بین الاقوامی شہر بنے گا جس کے ایئر پورٹ سے گلف اور یورپ کیلئے پروازیں چلیں گی۔ گوادر سی پیک منصوبے کااہم حصہ ہے اور اسے بین الاقوامی شہر بنتا دیکھ کر خوشی محسوس ہو رہی ہے،،وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں اربوں کے منصوبے ترقی وخوشحالی کےضامن ہیں،، دہشتگردی کے خاتمے میں بڑا معرکہ سر کرلیا اور دم رہ گئی ہے جو جلد ختم ہو جائے گی۔ ملک امن کا گہوارہ بنتا جارہاہے، آج پاکستان میں دہشت گردی دم توڑ رہی ہے یہ جلد ہی مکمل طور پر ختم ہوجائے گی۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ گوادرمنصوبوں کی لاگت 50ارب روپے سے زیادہ ہوگی جن سے لوگوں کو فائدہ ہوگا۔گوادرموٹروے نہ صرف بلوچستان بلکہ ملک کے دیگرحصوں سے منسلک ہوگی، اقتصادی راہداری منصوبوں پر بھی کام جاری ہے اور توقع ہے یہ منصوبے وقت پر مکمل ہوں گے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ چین سے ہمارے تعلقات مزید بہتر ہوناچاہییں، چین نے بجلی بحران پر قابو پانے میں پاکستان کی بڑی مدد کی،،، ملک سے 2018 تک بجلی کی لوڈشیڈنگ ختم کردیں گے۔