اٹلی میں زلزلے سے تباہی کے بعد امدادی کارروائیاں جاری ہیں
اٹلی میں آنے والے زلزلے کے بعد بحالی کا کام جاری ہے ، جس میں فوجی ، فائر فائٹرز اور سول ریسکیو ورکرز حصہ لے رہے ہیں ،، کئی سڑکیں مکمل طور پر تباہ ہیں جس کے بعد متعدد علاقوں کا زمینی راستہ منقطع ہیں ،، ریسکیو حکام سب سے پہلے سڑکیں تعمیر کر کے راستے بحال کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں ،، ادھر بارش کے باعث امدادی کاموں میں بھی مشکلات کا سامنا ہے ، تاہم ریلیف آپریشن بغیر رکے جاری ہے ،،چھے اعیشاریہ ایک شدت کے زلزلے کی وجہ سے دو سو نوے افراد ہلاک جبکہ چار ہزار افراد بے گھر ہوئے تھے،، کئی عمارتیں بھی ملبہ کا ڈھیر بن گئی تھیں