نئے پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا گیا

Sep 01, 2018 | 00:43

نئی حکومت نے عوام کو پہلا تحفہ میٹرولیم مصنوعات میں کمی کی صورت میں دے دیا، نئے پاکستان میں نئی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا ہے، حکومت نے اوگرا کی سفارش پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی، ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں چھ روپے سینتیس پیسے، پٹرول فی لیٹر دو روپے چالیس پیسے، جبکہ مٹی کے تیل پر چھیالیس پیسے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا گیا ہے، نئی قیمتوں کا اطلاق رات بارہ بجے سے ہوگا ،،

مزیدخبریں