نئی حکومت میں دفتر خارجہ میں تبدیلی کا آغاز , شاہ محمود قریشی نے دفتر خارجہ میں بڑی تعداد میں سفیروں کے تبادلے اور تقرریاں کر دی 

Sep 01, 2018 | 01:23

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے دفترخارجہ میں بڑے پیمانے پر تبدیلی کا آغاز کر دیا۔ سفارتی ذرائع کے مطابق دفترخارجہ میں ڈی جی امیریکاز شجاع عالم کو آئرلینڈ میں سفیر تعینات کیا گیا ہے۔ خصوصی سیکرٹری شاہ ایم جمال کو پرتگال، لبنان میں تعینات سفیر آفتاب کھوکھر کو دفترخارجہ میں ایڈشنل سیکرٹری برائے امریکہ تعینات کردیا گیا ہے۔ ادھر برطانیہ میں تعینات سفیر ابن عباس کو ڈی جی فارن سروس اکیڈمی لگادیا گیا۔ امریکہ کے شہر شکاگو میں قونصل جنرل فیصل ترمذی کو کرغزستان میں سفیر تعینات کیا گیا ہے۔ نیپال میں تعینات ڈپٹی ہیڈ آف مشن کو شکاگو میں نیا کونسل جنرل، طارق وزیر کو آسٹریلیا میں پاکستان کا ڈپٹی ہائی کمشنر تعینات کیا گیا ہے۔

مزیدخبریں