ترجمان نادرا نے ایک بار پھر الیکشن کے روز آر ٹی ایس کی بندش کی تردید کر دی
انتخابات کے روز آرٹی ایس کی بندش سے متعلق حکمران جماعت کی جانب سے دیے گئے بیان پر ترجمان نادرا کا کہنا ہے وہ واضح کرنا چاہتے ہیں انتخابات کے روز آرٹی ایس مکمل طور پر فعال رہا اور بند نہیں ہوا۔ آرٹی ایس کا آر ایم ایس سے کوئی تعلق نہیں تھا۔ یہ بات کہنا کہ آر ٹی ایس سے آر ایم ایس میں ڈیٹا جانا تھا محض غلط فہمی پر مبنی ہے۔ نادرا کسی بھی فورم پر وضاحت دینے اور فرانزک آڈٹ کے لئے تیار ہے۔