اعلیٰ تعلیم کے فروغ کیلئے ماہرین سے مشاورت کی جائے گی:وزیراعظم

Sep 01, 2018 | 08:23

وزیراعظم عمران خان اور ماہر تعلیم ڈاکٹر عطا الرحمان کی ملاقات میں وفاقی وزیرشفقت محمود، چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر طارق بنوری، پروفیسر محمد مجاہد اور راشد خان بھی موجود تھے۔ ڈاکٹر عطاالرحمان نے سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں اعلٰی تعلیم کے فروغ کے لیے مختلف سفارشات پیش کیں۔ وزیراعظم ہاؤس کو جدید ریسرچ سنٹر میں تبدیل کرنے پر بھی بات چیت ہوئی۔ اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ملک میں تعلیم کا فروغ ، نصاب تعلیم میں یکسانیت اور نوجوانوں کو سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں جدید تعلیم کی سہولیات کی فراہمی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔

مزیدخبریں