جلال آباد میں سیکیورٹی خدشات، پاکستان نے قونصل خانہ بند کر دیا

Sep 01, 2018 | 08:27

سیکورٹی خدشات اور افغان حکام کی عملے سے ہاتھاپائی کے بعد پاکستان نے جلال آباد میں اپنا قونصلیٹ بند کر دیا۔ ذرائع کے مطابق وزارت خارجہ نے خط لکھ کر افغان حکومت کو آگاہ کر دیا ہے خط میں واضح کیا گیا ہے کہ سکیورٹی وجوہات کے باعث قونصل خانہ بند کیا گیا۔ افغان صوبہ ننگر ہار کے گورنر قونصل خانہ کے امور میں مداخلت کر رہے تھے، سیکورٹی کے لئے بنائی گئی دیواریں گرانے ، آنے جانے کے راستوں کو بند کرنے سمیت دیگر انتظامات میں افغان گورنر کی جانب سے مداخلت کی گئی۔ گورنر ننگر ہار حیات اللہ حیات 28 اگست کو گارڈز کے ساتھ پاکستانی قونصلیٹ داخل ہوئے جہاں گارڈز نے عملے سے بدزبانی اور ہاتھا پائی کی، کابل میں پاکستانی سفارتخانے نے واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے قونصل خانہ بند کر دیا۔

مزیدخبریں