امریکا کی جانب سے فلسطین کو دی جانے والی امداد روکے جانے کے بعد جرمنی نے اقوام متحدہ کو فلسطینی امداد میں اضافے کا عندیہ دے دیا

Sep 01, 2018 | 09:23

جرمن وزیرخارجہ ہائیکو ماس کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ میں امدادی بحران کے باعث غیر یقینی کی کیفیت میں اضافہ ہو رہا ہے، اور اگر اس بحران میں مزید شدت آگئی تو اس کو قابو کرنا بہت مشکل ہو جائے گا، جرمن وزیرخارجہ کے مطابق رواں برس جرمنی نے اقوام متحدہ کو نو کروڑ چالیس لاکھ ڈالر امداد فراہم کی، جرمن حکومت اس میں مزید اضافے کے لیے حکمت عملی ترتیب دے رہی ہے، جس کے لیے یورپی یونین کو مراسلہ بھی بھیجا گیا ہے، ہائیکو ماس کا کہنا تھا کہ امریکا کی جانب سے ساڑھے اکیس کروڑ ڈالر کی امداد کے خسارے کو قابو کرنا ممکن نہیں، جس کے لیے انہوں نے یورپی یونین اور دیگر ممالک کو اقوام متحدہ کے ساتھ مزید تعاون کی ضرورت پر زور دیا،

مزیدخبریں