وزیراعظم عمران خان کل پودا لگا کر پلانٹ فار پاکستان مہم کا آغاز کریں گے

Sep 01, 2018 | 09:55

پلانٹ فار پاکستان مہم ہر صوبے میں مختلف اقسام کے پودے لگائے جائیں گے، وزارت موسمیاتی تبدیلی نے پلان تیار کرلیا۔ پنجاب میں کیکر، نیم، شیشم سمیت پندرہ اقسام کے درخت لگائے جائیں گے۔ سندھ میں املی، کیکر، تیمر سمیت سات اقسام کے درخت لگیں گے۔خیبر پختونخوا میں چیر، کیکر، شیشم، کچنار اور پھلائی کے درخت لگیں گے۔ بلوچستان میں چلغوزہ پائن، کوئٹہ پائن، فراش سمیت پانچ اقسام کے درخت لگائے جائیں گے، اسلام آباد میں چیر، سکھ چین اور کچنار کے درخت لگیں گے۔ آزاد جموں کشمیر میں کچنار اور چیر کے پودے لگیں گے جبکہ گلگت بلتستان میں ڈیوڈار، کیل اور چلغوزہ کے درخت لگائے جائیں گے۔ وزیراعظم عمران خان نے درختوں کی حفاطت یقینی بنانے کی ہدایت بھی کررکھی ہے

مزیدخبریں