اسرائیلی فوج کا فلسطینی مظاہرین کی ریلی پر فائرنگ شیلنگ ، متعدد زخمی

قابض اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے وسطی شہر رام اللہ میں راس کرکر کے مقام پر اراضی پر غاصبانہ قبضے کے خلاف نکالی گئی ایک ریلی پر وحشیانہ فائرنگ اور زہریلی آنسوگیس کی شیلنگ کی جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی اور دم گھٹنے سے بے ہوش ہوگئے۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق قابض اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے وسطی شہر رام اللہ میں راس کرکر کے مقام پر اراضی پر غاصبانہ قبضے کے خلاف نکالی گئی ایک ریلی پر وحشیانہ فائرنگ اور زہریلی آنسوگیس کی شیلنگ کی جس کے نتیجے میں درجنوں فلسطینی دم گھٹنے سے بے ہوش ہوگئے ، اسرائیلی فوج نے فلسطینی مظاہرین پر آنسوگیس کے ساتھ ساتھ دھاتی گولیوں کا بھی بے دریغ استعمال کیا جس کے نتیجے میں متعدد فلسطینی زخمی ہوگئے۔