صوبائی وزیرصحت ڈاکٹر یاسمین راشد کی زیر صدارت محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کا اجلاس منعقد

Sep 01, 2018 | 11:14

صوبائی وزیرصحت ڈاکٹر یاسمین راشد کی زیر صدارت محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کا اجلاس منعقد ہو،اجلاس کے شرکاء سےخطاب کرتے ہوئےڈاکٹریاسمین راشدکاکہناتھاکہ سرکاری ہسپتال مسائل کاگڑھ بن چکے ہیں،ان مسائل کےحل کیلئےجلد از جلد بہتر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے ،صوبائی وزیر صحت کا کہنا تھا کہ محکمے میں بھرتیوں اور ترقیوں میں میرٹ اور شفافیت کا مکمل خیال رکھا جائے گا،ہیلتھ سیکٹر کے ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل مکمل بنائی جائے گی،،موزی اور خطرناک بیماریوں کے علاج کی موثرآگاہی مہم چلانا انتہائی ضروری ہے تاکہ لوگوں میں علاج کرانے کا شعور پیدا کیا جا سکے،ڈاکٹر یاسمین راشدکا کہنا تھا کہ عمران خان کی حکومت کی اولین ترجیح صحت عامہ کے مسائل کو حل کرنا ہے نئے پاکستان میں کوئی بھی شخص علاج سے محروم نہیں رہے گا اجلاس میں سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ علی بہادر قاضی نے بھی شرکت کی۔۔

مزیدخبریں