پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس اصلت کا سعودی عرب کی بندرگاہ جدہ کا دورہ:ترجمان پاک بحریہ

Sep 01, 2018 | 11:17

پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس اصلت نے سعودی عرب کی بندرگاہ جدہ کا دورہ کیا، ترجمان پاک بحریہ کے مطابق رائل سعودی نیول فورسز کے تربیتی سکول میں پاک بحریہ اور رائل سعودی نیول فورسز کے درمیان مختلف مشقوں کا انعقاد بھی کیا گیا، مختلف ممالک کے سفیروں، نامور مقامی شخصیات اور رائل سعودی نیول فورسز کے آفیسرز نے پی این ایس اصلت کا دورہ کیا،ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پی این ایس اصلت کا یہ دورہ دونوں برادر ممالک کے تعلقات میں مزید مضبوطی کا باعث ہو گا۔

مزیدخبریں