شاہین ائیرکو حج آپریشن کیلئے پروازوں کی اجازت مل گئی۔

Sep 01, 2018 | 11:24

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے شاہین ائیرلائنز کو سعودی عرب سے حاجیوں کو واپس لانے کے لیے پروازوں کی اجازت دے دی ۔ نجی ٹی وی کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی نے شاہین ائیرلائنز کو سعودی عرب سے حاجیوں کو واپس لانے کے لیے پروازوں کی اجازت دے دی ، سول ایوی ایشن اتھارٹی نے شاہین ائیر لائنز کو سعودی عرب سے حاجیوں کو واپس لانے کے لئے پروازوں کی اجازت دیتے ہوئے لائسنس کی توثیق کردی ۔ پرواز منسوخ ہونے کے بعد ساڑھے300 حا جی مدینہ ایئرپورٹ پر پھنسے سخت اذیت کا شکار تھے، اس سے پہلے سول ایوی ایشن نے شاہین ائیر نجی کے پبلک ٹرانسپورٹ لائسنس کی تجدید سے انکار کر دیا تھا اور کہا تھا کہ شاہین ائیر حجاج کی واپسی کے لیے متبادل ایئر لائنز کی پروازوں کا بندوبست کرے۔شاہین ایئراورسول ایوی ایشن کے درمیان ادائیگیوں کا تنازع بہت دیرینہ ہے، سعودی عرب سے پہلے چین میں بھی شاہین ایئرکے مسافرایسی ہی اذیت بھگت چکے ہیں، اگست میں پاکستانی مسافر چین کے شہرگوانگ ژومیں کئی روزتک پھنسے رہے، اورکئی روزانتظار کے بعد مسافروں کومتبادل پروازوں سے آناپڑا۔سول ایوی ایشن شاہین نے کہا کہ ایئر انٹرنیشنل کا ریگولر پبلک ٹرانسپورٹ لائسنس 30 اگست کو ختم ہو چکا، ایک ارب 40 کروڑ روپے واجبات کی عدم ادائیگی کی وجہ سے کارروائی کی جارہی ہے۔

مزیدخبریں