گرموقع ملا تو کسی پارٹی یا صوبے کا نہیں ملک کا صدر بن کر کام کروں گا، عارف علوی

Sep 01, 2018 | 11:27

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کیجانب سے صدر کیلئے امید وار عارف علوی کا کہنا تھا کہ ممنون حسین اور مجھ میں فرق عوام خود دیکھ لیں گے۔ موقع ملا توپارٹی کا نہیں ملک کا صدربن کرکام کروں گا۔ صوبوں کے درمیان یکجہتی پیداکرناصدر کی ذمہ داری ہے۔ عمران خان کی کوششوں کے نتائج تھوڑی دیر میں سامنےآئیں گے۔ انکا کہنا تھا کہ اداروں کو مستحکم کرکے ہی آگے بڑھا جاسکتا ہے۔ ملک میں بگاڑ پرانا ہےآہستہ آہستہ بہتری آئےگی۔ معاشی خوشحالی آنے میں زیادہ دیر نہیں لگے گی۔ عارف علوی کا کہنا تھا کہ بہت سے مسائل کا سامنا ہے جنہیں جلدازجلد ٹھیک کرنے کی کوشش کریں گے۔ پیپلزپارٹی کےساتھ ملکرسندھ کی ترقی کے لیے کام کریں گے۔ عمران خان کی کراچی کیلئے بے چینی سب کے سامنے ہے۔ عمران خان نے ہمیشہ کراچی کے عوام کا مسئلہ حل کرنے کیلئے کہا ہے۔

مزیدخبریں