لاہور: انٹرچینج پر ٹول پلازہ انتظامیہ اور مسافروں کے درمیان جھگڑا

Sep 01, 2018 | 11:34

لاہور موٹر وے میدان جنگ بن گیا،کالاشاہ کاکو انٹرچینج پر ٹول پلازہ انتظامیہ اور مسافروں کے درمیان تصادم ہو اہے۔تفصیلات کے مطابق لاہور میں کالا شاہ کاکو انٹر چینج پر ٹول پلازہ انتظامیہ اور مسافروں کے درمیان تصادم ہوا ہے۔ جھگڑے میں دونوں جانب سے مکوں اور تھپڑوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا ۔مسافروں کا الزام لگایا ہے کہ ٹول پلازہ انتظامیہ نے گالیاں دینے کے ساتھ بدتمیزی کی اور تشدد کیا۔بعد ازاں موٹر وے پولیس نے موقع پر پہنچ کر صورتحال پر قابو پالیا تاہم جھگڑے کی وجوہات سامنے نہ آسکیں۔

مزیدخبریں