برطانوی وزیر اعظم کے قتل کی منصوبہ بندی کرنے والے شخص کو 30 برس سزائے قید

Sep 01, 2018 | 11:52

برطانوی وزیر اعظم تھریسا مے کو قتل کرنے کی منصوبہ بندی کے الزامات کے تحت لندن کی عدالت نے ایک شخص کو30 برس کی سزائے قید سنا دی ۔عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق 21 سالہ برطانوی شہری نعیم ذکریا رحمان نے جس کا تعلق انتہا پسند گروہ داعش سے تھا منصوبہ بنایا کہ وہ ڈاوننگ اسٹریٹ میں وزیر اعظم کے دفتر کو بم حملے کا نشانہ بناتے ہوئے تھریسامے پر حملہ کرے گا۔ نعیم رحمان کو گزشتہ برس نومبر میں گرفتار کیا گیا تھا۔

مزیدخبریں