امریکی دھمکی سے خوفزدہ نہیں ہونا چاہیے۔ ڈبلیو ٹی او کے سربراہ

Sep 01, 2018 | 12:00

ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن کے ڈائریکٹر جنرل روبرٹو آزیویدو نے کہا ہے کہ امریکا کے اس عالمی ادارے سے اخراج کی دھمکی پر خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق انہوں نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی یہ دھمکی ان کے ماضی میں دینے والے بیانات سے تضاد نہیں رکھتی۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز ٹرمپ نےکہا تھا کہ یہ عالمی تنظیم امریکا کے ساتھ نہایت ’نامناسب رویے‘ کا مظاہرہ کر رہی ہے، اس لیے وہ امریکا کے اس تنظیم سے اخراج کا سوچ رہے ہیں۔

مزیدخبریں