ایران کی گیس پیداوار دوگنا ہوگئی۔

Sep 01, 2018 | 12:11

ایران کے توانائی زون جنوبی پارس میں گیس کی پیداوار میں دوگنا اضافہ ہوگیا ہے۔تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق، گزشتہ پانچ سال کے مقابلے میں اس وقت جنوبی پارس سے گیس کی پیداوار دوگنی ہوگئی ہے۔جنوبی 2013ءمیں پارس گیس فیلڈ کی پیداور کی گنجائش 282 مکعب میٹر یومیہ تھی جبکہ روان سال اس کی گنجائش روزانہ 570 ملین میٹر کیوبک گیس تک پہنچ گئی ہے۔ایرانی وزارت پٹرولیم کے فیصلے کے تحت 2013ءمیں اس گیس فیلڈ کے5 فیزوں(12، 15، 16، 17،18 ) کے ترقیاتی منصوبے پر کام شروع ہوچکا ہے اور آئندہ 6 مہینوں تک 12، 14، 22 اور 24 کے فیزوں کا کام آغاز ہو جائے گا.۔جنوبی پارس ایک خصوصی اقتصادی علاقہ ہے جو ایران کے جنوب مشرقی صوبے بوشہر اور خلیج فارس کے قریب واقع ہے اور دنیا کی سب سے بڑی گیس فیلڈ میں شمار ہوتا ہے۔

مزیدخبریں