چین نے اقوام متحدہ کی رپورٹ مسترد کر دی۔ رپورٹ حقائق سے عاری ہے

Sep 01, 2018 | 12:32

چین نے اقوام متحدہ کی اس رپورٹ کو ’بے بنیاد‘ قرار دے دیا ہے، جس میں بیجنگ سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ ایغور نسل کے گرفتار شدہ افراد کو رہا کرے۔عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق عالمی ادارے کی اس رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ چینی حکومت نے سنکیانگ صوبے میں قریب ایک ملین افراد کو انسداد دہشت گردی کے ’بہانے‘ حراست میں لے رکھا ہے۔ یہ افراد زیادہ ایغور نسل کے مسلمان ہیں۔ بیجنگ حکومت نے اس رپورٹ کو حقائق سے عاری قرار دے دیا۔ چین نے ایسے الزامات بھی مسترد کر دیئے کہ کسی خاص گروہ کے خلاف کریک ڈاون کیا جا رہا ہے۔

مزیدخبریں