ملک بھر میں مون سون کے بعد سورج نے پھر آنکھیں دکھانا شروع کر دیں۔

Sep 01, 2018 | 12:50

ملک بھر میں مون سون بارشوں کا سلسلہ کیا تھما سورج نے پھر آگ برسانا شروع کردی،،مختلف علاقوں میں دھوپ کی تپش سے گرمی اور حبس کی شدت میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا،موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، تاہم شام اور رات کے اوقات میں مالاکنڈ، پشاور، کوہاٹ، راولپنڈی ڈویژن، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواوٰ ں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا، تاہم مالاکنڈ اور راولپنڈی ڈویژن میں ایک دو مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی،بھکر،نور پور تھل،سبی اور ڈی آئی خان گرم ترین مقامات رہے۔

مزیدخبریں