سرکاری اشتہارات کا معاملہ ، بھارتی سپریم کورٹ کا مرکز اور پانچ ریاستوں کو نوٹس

Sep 01, 2018 | 13:27

بھارتی سپریم کورٹ نے سرکاری اشتہارات سے متعلق ہدایات پر عمل نہ کرنے کے معاملے میں مرکز اور پانچ ریاستی حکومتوں کو نوٹس جاری کیا۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق جسٹس رنجن گوگوئی کیسربراہی میں بنچ نے عام آدمی پارٹی کے ممبر اسمبلی سنجیو جھا کی درخواست پر مرکزی حکومت کے علاوہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی زیر اقتدار اتر پردیش، مدھیہ پردیش، راجستھان، جھارکھنڈ اور تلنگانہ کو نوٹس جاری کئے۔سپریم کورٹ نے نوٹس کا جواب دینے کے لئے چار ہفتوں کا وقت دیا ہے۔سنجیو جھا نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ سرکارہ اشتہار ذاتی تشہیر کے لئے استعمال کئے جارہے ہیں اور اس ضمن میں جاری کئے گئے عدالتی احکامات کی مرکزی اور 5ریاستی حکومتیں کھلم کھلا خلاف ورزی کر رہی ہیں ۔

مزیدخبریں