ایف بی آئی نے نیو میکسیکو میں 5 افرا د کو گرفتار کر لیا۔

امریکہ کی وفاقی تفتیشی ایجنسی ایف بی آئی نے ریاست نیو میکسیکوکے امالیہ کے ایک کیمپس سے پانچ افراد کو وفاقی انسداد ہتھیار اورسازش قانون کی خلاف کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔ایف بی آئی نے اپنے بیان میں کہا کہ اس نے نیو میکسیکو میں درج کرائی گئی شکایت کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے جینی لیویلے(35)،سراج ابن وہاج(40)،ہجرہ وہاج(37)،سبحان وہاج(35) اور لو کاس مارٹن(40 )کو گرفتار کیا ہے۔