امریکا، یورپ اور ایشیا میں سونے کے نرخوں میں اضافہ

Sep 01, 2018 | 13:51

امریکا، یورپ اور ایشیا میں ڈالر کی شرح تبادلہ میں اضافے کے باوجود سونے کے نرخوں میں اضافہ ہوا جس کی وجہ چین امریکا تجارتی کشیدگی میں اضافے کے باعث سرمایہ کاروں کی جانب سے قیمتی دھات کی خریداری ہے۔نیویارک میں سپاٹ گولڈ کے وقفے کے بعد نرخ 0.1 فیصد بڑھ کر 1200.70 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے دسمبر کے لیے سودے 1.70 ڈالر (0.1 فیصد) اضافے کے ساتھ 1206.70 ڈالر فی اونس طے پائے۔لندن میں سپاٹ گولڈ کے نرخ 0.4 فیصد بڑھ کر 1203.72 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے سودے 0.4 فیصد اضافے کے ساتھ 1210.60 ڈالر فی اونس طے پائے۔ایشیا میں سپاٹ گولڈ کے نرخ 0.6 فیصد بڑھ کر 1207.06 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے سودے 0.7 فیصد اضافے کے ساتھ 1212.80 ڈالر فی اونس طے پائے۔

مزیدخبریں