امریکا میں خام تیل کے نرخوں میں کمی

Sep 01, 2018 | 14:08

امریکا میں خام تیل کے نرخوں میں کمی ہوئی جس کی وجہ بڑھتی عالمی تجارتی کشیدگی کے باعث اس کی طلب میں کمی کا امکان ہے تاہم ایران پر امریکی پابندیوں اور وینزویلا میں کم پیداوار کے باعث تیل کے نرخوں میں کمی محدود رہی۔نیویارک میں برنٹ نارتھ سی کروڈ کے وقفے کے بعد نرخ 42 سینٹ کمی کے ساتھ 77.35 ڈالر فی بیرل رہے۔ ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے سودے 36 سینٹ کمی کے ساتھ 69.89 ڈالر فی بیرل طے پائے۔

مزیدخبریں