صدارتی انتخاب: تیاریاں آخری مراحل میں ، بیلٹ پیپرز کی چھپائی مکمل

Sep 01, 2018 | 15:14

صدارتی انتخاب کے لیے الیکشن کمیشن کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہوگئیں اور اس سلسلے میں بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا عمل بھی مکمل کرلیا گیا ۔ نجی ٹی وی کے مطابق 4 ستمبر کو ہونے والے صدارتی انتخاب کے لیے الیکشن کمیشن کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہوگئی ہیں، الیکشن کمیشن نے صدارتی انتخابات کیلئے بیلٹ پیپرز کی چھپائی مکمل کرلی ۔ صدارتی انتخابات کے لئے مجموعی طور پر 1500 بیلٹ پیپرز چھاپے گئے ، سفید رنگ کے بیلٹ پیپرز واٹر مارکڈ ہیں،جن پر 3 امیدواروں کے ناموں کے سامنے خالی خانہ چھاپہ گیا ۔دوسری جانب الیکشن کمیشن نے پانچوں پریذائیڈنگ افسران کے نمائندوں کو (آج ) طلب کرلیا ۔واضح رہے کہ صدارتی انتخاب میں عارف علوی، مولانا فضل الرحمان اور اعتزاز احسن امیدوار ہیں۔ پولنگ کا عمل قومی و صوبائی اسمبلیوں اور سینیٹ میں بیک وقت ہوگا۔

مزیدخبریں