پجارا کی سنچری نے معین علی کی محنت پر پانی پھیردیا۔

Sep 01, 2018 | 15:52

انگلینڈ کیخلاف چوتھے ٹیسٹ میں چتیشور اپجارا نے ناقابل شکست 132 رنز بنا کر معین علی کے پانچ شکاروں کے باوجود عمدہ انگلش باو?لنگ کا اثر زائل کر کے بھارتی ٹیم کو برتری دلادی۔ چوتھے ٹیسٹ کے دوسرے روز بھارتی ٹیم نے اپنی پہلی اننگز کسی نقصان کے بغیر 19 رنز سے دوبارہ شروع کی تو لوکیش راہول 19 اور شیکھر دھاون 23 رنز بنا کر واپس لوٹ گئے تاہم پجارا نے اپنی سابق ناکامیوں کا ازالہ کرتے ہوئے ڈٹ کر بیٹنگ کی اور 46 رنز بنانیوالے کپتان ویرات کوہلی کے ہمراہ سکور 142 رنز تک پہنچا کر بھارتی ٹیم کو سنبھال لیا لیکن چائے کا وقفہ ہوا تو بھارتی ٹیم 181 رنز پر پانچ وکٹیں گنوا چکی تھی کیونکہ کوہلی کے بعد اجنکا رہانے بھی گیارہ رنز بنا کر پویلین واپس لوٹ چکے تھے۔ایشانت شرما نے نویں وکٹ پر 32 رنز کی شراکت میں 14 رنز کا حصہ ڈالا جبکہ جسپریت بمراہ نے اگرچہ چھ رنز بنائے لیکن ا?خری وکٹ پر 46 رنز کے اضافے نے بھارت کو 273 رنز تک پہنچا کر 27 رنز کی برتری دلادی۔چتیشور پجارا نے ناقابل شکست 132 رنز میں 16 چوکے لگائے۔ انگلینڈ کی جانب سے معین علی نے پانچ اور سٹورٹ براڈ نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ انگلش ٹیم نے دوسری اننگز میں دن کے خاتمے تک کسی نقصان کے بغیر چھ رنز بنائے تھے ،کیٹن جیننگز چار اور الیسٹر کک دو رنز پر کھیل رہے ہیں جبکہ 21 رنز کا خسارہ باقی ہے۔

مزیدخبریں