آصف زرداری کی صدارتی انتخابات سے قبل اعتزاز احسن کے حق میں مولانا فضل الرحمان کے دستبردار ہونے کی امید

Sep 01, 2018 | 19:40

سندھ کے میگا منی لانڈرنگ کیس کی بینکنگ کورٹ میں سماعت پر آصف زرداری نے بیس لاکھ روپے کے ذاتی مچلکے جمع کرادیئے،
ہیلی کاپٹر پر نہ آنے کے سوال پر آصف زرداری کا کہنا تھا کہ ہیلی کاپٹر کی بات ہو رہی ہے، دیکھیں کب ملتا ہے،سن رہا ہوں پچاس پچپن میں سفر ہوتا ہے، شرجیل میمن کے کمرے سے شراب برآمد ہونے سے متعلق سوال پر آصف زرداری نے کہا کہ مجھے صرف یہ پتا ہے سپریم کورٹ میں ہزاروں کیسز پینڈنگ ہیں ان پر بھی توجہ دینی چاہیے، اعتزاز احسن کو دستبردار کرانے سے متعلق سوال کے جواب میں آصف زرداری کا کہنا تھا کہ ہوسکتا ہے مولانا دستبردار ہوجائیں، آصف زرداری کا ضامن عاشق حسین بھی بینکنگ کورٹ میں موجود تھا ، جبکہ سیکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کیئے گئے تھے۔

مزیدخبریں