ایوان وزیراعلٰی لاہورمیں ہونے والے اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا 100 دن کے اندر صحت اور تعلیم میں تبدیلی کا پلان واضح کر دیں گے۔ وزیراعظم نے سبسڈی پر چلنے والے منصوبوں کے آڈٹ اور پنجاب میں بلدیاتی نظام کو فوری تبدیل کرنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام وزرا اپنے اپنے محکموں میں سادگی کو فروغ دیں۔ پنجاب کابینہ کے اجلاس میں کسی بھی سرکاری افسر کو بھاری تنخواہوں پر بھرتی نہ کرنے اور پنجاب پولیس کو سیاسی اثر و رسوخ سے آزاد کرانے کا اعلان بھی کیا گیا۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا پنجاب کابینہ کے اراکین کے کندھوں پر بڑی ذمہ داری ہے۔ پنجاب حکومت کی کارکردگی باقی صوبوں کیلئے ٹرینڈسیٹر ہونی چاہیے۔ کابینہ اراکین کی پہلی ترجیح بدعنوانی کا سدباب ہونا چاہیے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا بیوروکریسی حکومت کی پالیسی کے نفاذمیں اپناکردارایمانداری سے اداکرے۔ انہیں حکومت کی طرف سے حاصل اختیار میں کوئی مداخلت نہیں ہوگی۔
وزیراعظم نے پولیس کو سیاسی اثر و رسوخ سے آزاد کرانے کا اعلان کردیا
Sep 01, 2018 | 23:06