پیپلزپارٹی کی مرکزی قیادت کی سردار اختر جان مینگل سے پارلیمنٹ لاجزمیں ملاقات

Sep 01, 2018 | 23:17

صدارتی امیدوارچوہدری اعتزازاحسن،سیکرٹری جنرل نئیربخاری،سینٹر شیری رحمان اورچودھری منظورپرمشتمل وفد نے سردار اختر جان مینگل سے پارلیمنٹ لاجزمیں ملاقات کی ۔پیپلز پارتی قائدین نے سردار اختر جان مینگل سے اعتزاز احسن کو ووٹ ڈالنے کی درخواست کی ۔ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے سردار اختر مینگل کا کہنا تھا کہ دیگر جماعتوں کے لوگ ہمارے پاس آئے۔پیپلزپارٹی کا مطالبہ پارٹی کے سامنے رکھیں گے۔ہم ایسا فیصلہ کرنے کی کوشش کریں گے جس سے فیڈریشن مظبوط ہو۔میڈیاسےگفتگو کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کےصدارتی امیدواراعتزازاحسن کاکہنا تھاکہ مولانا فضل الرحمٰن کےساتھ معاملات ابھی چل رہے ہیں،مولانا ایک معتبر سیاست دان ہیں اور ان کا ایک مقام ہے۔ہماری کوشش ہے مولانا صاحب ہمارے حق میں دستبردار ہو جائیں۔مولانا کی کوشش ہے ہم دستبردار ہو جائیں۔اس پر بھی انتخابات سے پہلے کوئی اچھا نتیجہ نکلے گا .اعتزازاحسن کا کہنا تھا کہ سردار صاحب نے بڑی تفصیل کے ساتھ مختلف ایشوز پر بیانیہ دیا ہے جن میں سی پیک ہے اورلاپتہ افراد ہیں، جبکہ بی این پی نے بڑے واضح انداز میں بلوچستان کے عوام کی نمائندگی کی۔

مزیدخبریں