لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے

Sep 01, 2018 | 23:19

پنجاب کے بیشتر شہروں میں زلزلے کے جھٹکوں نے شہریوں کو خوف و ہراس میں مبتلا کر دیا، زلزلے کے جھٹکے شام پانچ بج کر اکیس منٹ پر محسوس کئے گئے، جس کا دورانیہ تقریبا سات سیکنڈ تھا، فیصل آباد، شیخوپورہ، ننکانہ صاحب، پاکپتن، حافظ آباد، چنیوٹ، قصور، ٹوبہ ٹیک سنگھ، خانیوال، اوکاڑہ، گجرات، ساہیوال، جڑانوالہ اور ملتان سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت چار اعشاریہ تین ریکارڈ کی گئی، جس کی گہرائی دس کلومیٹر اور مرکز ننکانہ صاحب سے تیس کلومیٹر دور تھا۔ زلزلے کے باعث لوگ خوف زدہ ہوکر کلمہ طیبہ کا ورد کرتے گھروں سے باہر نکل آئے، زلزلے کی وجہ سے ابھی تک کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی،

مزیدخبریں