افغانستان میں جنگ کے خاتمے کیلئے معاہدے کو حتمی شکل دینے کے قریب پہنچ گئے ہیں: زلمے خلیل ذاد
افغان مصالحتی عمل کے بارے میں امریکہ کے خصوصی نمائندے زلمے خلیل ذاد نے کہا ہے کہ ہم افغانستان میں اٹھارہ سال سے جاری جنگ کے خاتمے کیلئے معاہدے کو حتمی شکل دینے کے قریب پہنچ گئے ہیں۔ سوشل میڈیا پر اپنے ایک ٹویٹ پیغام میں انہوں نے کہا کہ امریکہ اور طالبان کے درمیان مذاکرات کے آٹھویں اور آخری دور کے بعد وہ مشاورت کے لئے آج (اتوار) کابل کا دورہ کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مجوزہ معاہدے سے ایسے ایک متحد اور خود مختار افغانستان کے قیام میں مدد ملے گی جو امریکہ اسکے اتحادیوں یا کسی بھی دوسرے ملک کیلئے کسی خطرے کا باعث نہ ہو۔ادھر دوحہ میں طالبان کے ترجمان سہیل شاہین نے کہا کہ افغان جنگ کے خاتمے کا معاہدہ حتمی شکل کے قریب ہے۔تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ معاہدے کو حتمی شکل دینے کی راہ میں کونسی رکاوٹیں حائل ہیں