وزیراعظم عمران خان آج لاہور کا دورہ کریں گے
اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان آج لاہور کا دورہ کریں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم لاہور میں اہم اجلاسوں کی صدارت کریں گے۔ اس کے علاوہ وہ ممبران صوبائی اسمبلی اور بیوروکریسی سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ وزیراعظم کو چیف سیکرٹری پنجاب اور چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ پنجاب کی جانب سے بریفنگ دی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم کو پنجاب کے ترقیاتی منصوبوں اور فنڈز سے متعلق آگاہ کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ وہ پنجاب میں افسران کےتبادلوں سےمتعلق فیصلےبھی کریں گے۔