بلوچستان اور سندھ میں ٹڈی دل کے خاتمے کیلئے کوششیں تیز

نیشنل لوکسٹ کنٹرول سینٹر (این ایل سی سی) نے کہا ہے کہ بلوچستان اور سندھ میں ٹڈی دل موجود ہے جس کے خاتمے کے لیے آپریشن جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق این ایل سی سی نے بتایا کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا سے ٹڈی دل کا خاتمہ کیا جاچکا ہے جگہ دیگر علاقوں میں موجود ٹڈیوں کے خاتمے کے لیے کوششیں جاری ہیں۔ این ایل سی سی کے مطابق 24گھنٹوں کے دوران 135436ہیکٹرز رقبے کا سروے کیا گیا۔ سندھ کے علاقے تھرپارکر اور لسبیلہ میں 70ہیکٹر رقبے پر کنٹرول آپریشن جاری ہے۔ 6 ماہ میں 1123903 ہیکٹرز رقبے پر اسپرے کا عمل مکمل کیا گیا۔