کراچی کے حالات ہوں یاپنجاب میں سیلاب ہو اس وقت صورتحال ایک جیسی ہے ،چوہدری محمدسرور
گورنرپنجاب چوہدری محمدسرورنے کہاہے کہ اس وقت حکومت کو بہت سی مشکلات کاسامناکرناپڑرہاہے کراچی کے حالات ہوں یاپنجاب میں سیلاب ہو اس وقت صورتحال ایک جیسی ہے وزیراعظم بڑی دانشمندی سے کام لے رہے ہیں جوفیصلہ انہوں نے اس فرقہ کے خلاف اٹھایا ہے جو شعیہ سنی کو آپس میں لڑوانا چاہتا ہے وہ قابل ستائش ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے اوکاڑہ سے تعلق رکھنے والے میاں معظم جہانزیب وٹو سابق (ایم پی اے) ،سینئر نائب صدر پاکستان تحریک انصاف اوکاڑہ، میاں خرم جہانگیر وٹو سابق (ایم این اے) رہنما پاکستان تحریک انصاف سے گورنر ہاؤس میںگفتگو کرتے ہوئے کیا۔ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے ملاقات میں اس موقع پر سید صمصام شاہ بخاری صوبائی وزیر جنگلات و فشریز،ملک نعمان لنگڑیال صوبائی وزیر زراعت،احمد اویس ایڈووکیٹ جنرل پنجاب اور دیگر پارٹی قائدین بھی موجود تھے انہوں نے ملک کی موجودہ صورتحال اور آنے والے بلدیاتی انتخابات کے بارے میں تفصیلی تبادلہ خیال کیااور اوکاڑہ میں ہونے والی ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں گورنر کو آگاہ کیاگورنر سے اوکاڑہ میں واٹر فلٹریشن پلانٹس کی تنصیب پر بھی بات چیت ہوئی کیونکہ چوہدری محمدسرور آب پاک اتھارٹی کے سرپرست اعلیٰ ہیں یہ ادارہ صوبے بھر میں صاف پانی کی فراہمی کے لئے کام کر رہا ہے۔گورنر پنجاب چوہدری محمد سرورنے اس عزم کا اظہار کیا کہ صوبے بھر کے جن اضلاع میں صاف پانی نہیں وہاں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت بہت جلد واٹر فلٹریشن پلانٹ لگائے گی جبکہ اوکاڑہ اس میں شامل ہے۔