جاپان کاپاکستان سےآم،مچھلی اور کپڑےکی مصنوعات کی درآمد میں دلچسپی کااظہار

جاپان نے پاکستان سے آم، مچھلی اور کپڑے کی مصنوعات کی درآمد میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔ پاکستان میں جاپان کےسفیرکونینوری متسودا نے اس دلچسپی کا اظہار آج اسلام آباد میں مشیرخزانہ حفیظ شیخ سے ملاقات میں کی۔ جاپانی سفیر نے کہا کہ ان کا ملک پاکستان کے ساتھ کاروباری تعلقات کو توسیع دینا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بندرگاہوں پر انتظامات کئے جارہے ہیں تاکہ زرعی مصنوعات کی برآمد میں سہولت مل سکے۔ جاپانی سفیر نے کہا کہ ان کا ملک قرضوں کی ادائیگی میں سہولت دینے کےلئے پاکستان کی مدد بھی کرے گا اور اس اقدام پر ابتدائی کام کے بعد پاکستان کےساتھ باضابطہ طورپر مفاہمت کی یادداشت پردستخط ہوں گے۔ مشیر خزانہ نے جاپانی سفیر کو گزشتہ ایک سال کے دوران معیشت کی صورتحال اور کوروناوائرس کی عالمی وبا کے اثرات کم کرنے کےلئے حکومت کی جانب سے کی جانےوالی کوششوں سے آگاہ کیا۔