اسلام آبادہائیکورٹ کا نوازشریف کوعدالت میں خود پیش ہونےکاحکم
جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل اسلام آباد ہائیکورٹ کے دورکنی بنچ نے نوازشریف کو عدالت میں خود پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔ عدالت نے یہ احکامات ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنسز کے خلاف دائر کی گئی اپیلوں کی سماعت کے دورا ن دیئے ۔ عدالت نے پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز اور محمد صفدر کے مقدمے کو بھی نوازشریف کے مقدمے سے الگ کردیا۔