بھارتی غیر قانونی زیرتسلط جموں وکشمیر میں اگست کے دوران20کشمیری شہید
بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر میں بھارتی فوج نے گزشتہ ماہ کے دوران ریاستی دہشت گردی کی جاری کارروائیوں میں دو نو عمر لڑکوں اور ایک خاتون سمیت بیس کشمیریوں کو شہید کیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے شعبہ تحقیق کی طرف سے جاری اعداد و شمار کے مطابق بھارتی فوجوں کی جانب سے محرم الحرام کے جلوسوں کے دوران اجتماعات پر چھروں والی بندوقوں سمیت طاقت کا وحشیانہ استعمال اور آنسو گیس پھینکنے سے 92 نوجوان شدید زخمی بھی ہوئے، بیشتر نوجوانوں سمیت 328 شہریوں انسانی حقوق کے کارکنوں اور طلبا کو گرفتار کرکے ان کے خلاف کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت مقدمات درج کئے گئے ہیں۔