حکومت سندھ کے ساتھ مل کر کراچی کیلئے خاص منصوبہ شروع کریں گے، وفاقی وزیراطلاعات شبلی فراز

وفاقی حکومت نے کراچی میں ترقیاتی کاموں کے لیے خاص پروگرام سندھ حکومت کو آن بورڈ لے کر شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹینکر مافیا، سیوریج، سولڈویسٹ منیجمنٹ اور ٹرانسپورٹ کے مسائل حل کیے جائیں گے۔وفاقی وزیراطلاعات شبلی فراز نے وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ کراچی کے مستقل مسئلوں سے چھٹکارا حاصل کرنے سے متعلق تبادلہ خیال ہوا۔