کابینہ نے بھنگ کے پودے کے تجارتی اورطبی استعمال کی اجازت دے دی
اسلام آباد : وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ کابینہ نے بھنگ کے پودے کے تجارتی اورطبی استعمال کی اجازت دیدی ، تاریخی اقدام سے پاکستا ن بلین ڈالر کی مارکیٹ میں قدم رکھے گا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ کابینہ نے بھنگ کے پودے کے تجارتی اور طبی استعمال کی اجازت دے دی جبکہ استعمال سےمتعلق لائسنس کی منظوری دی، منظوری وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اورپی سی ایس آئی آرکودی گئی ہے، تاریخی اقدام سے پاکستا ن بلین ڈالر کی مارکیٹ میں قدم رکھے گا۔