یورپ کیلئے پروازوں پر پابندی، پی آئی اے کا فیصلے کیخلاف اپیل نہ کرنے کا فیصلہ
کراچی : پی آئی اے نے یورپی ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی کی جانب سے پروازوں پر 6ماہ پابندی کے فیصلےکیخلاف اپیل نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پی آئی اے نے یورپی ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی کے پروازوں پر 6ماہ پابندی عائد کرنے کے فیصلے کیخلاف اپیل نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ سی اےاےسیفٹی اینڈکوالٹی مینجمنٹ سسٹم کےایاسافیصلےکاانتظارکیاجائے گا ، ایاسا اورایاٹاآڈٹ اہلکاروں نےسی اے اے پربھی آڈٹ اعتراضات کر رکھے ہیں، اعتراضات میں پائلٹس کولائسنسزاجراکےطریقہ کار،متعلقہ حکام کی اہلیت بھی شامل ہیں جبکہ بطور ریگولیٹری طیاروں کے سیفٹی اقدامات اور سرٹیفکٹس اجرا پر بھی اعتراضات موجود ہے۔