مسجد حرام کے فوٹو گرافر نے خانہ کعبہ کے جمالیات کو کیمرے کی آنکھ میں عکس بند کرلیا۔
مسجد حرام کے فوٹو گرافرحسن القربی نے خانہ کعبہ کے جمالیات کو کیمرے کی آنکھ میں عکس بند کیا ہے۔ ان تصاویر میں خانہ کعبہ کے پردے کوہٹانے، دوبارہ لٹکانے، غسل کعبہ کےلیے اللہ کے پاکیزہ گھر کوکھولنے اور دیگر مقدس مقامات کے مناظر شامل ہیں۔ فوٹو گرافرحسن القربی نے غلافہ کعبہ شریف کو ہٹانے اورغسل کعبہ کے دوران یہ مناظراپنے کیمرے میں محفوظ کیے۔ اس بار خانہ کعبہ کوغسل دینے کا عمل خادم الحرمین الشریفین کی نیابت میں گورنر مکہ عزت مآب شہزادہ خالد الفیصل کی نگرانی میں انجام دیا گیا۔