امریکہ کو طالبان کی حکومت تسلیم کرنے کی کوئی جلدی نہیں،ترجمان وائٹ ہائوس
ترجمان وائٹ ہائوس جین ساکی نے کہا ہے کہ امریکہ کو طالبان کی حکومت تسلیم کرنے کی کوئی جلدی نہیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ترجمان وائٹ ہائوس جین ساکی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ قطر کے دارالحکومت دوحا میں امریکی سفارتی دفتر کھولا جا رہا ہے۔ امریکہ کو طالبان کی حکومت تسلیم کرنے کی کوئی جلدی نہیں ۔انہوں نے کہا کہ افغانستان سے نکلنے میں امریکیوں کو دوحا سے مدد فراہم کریں گے۔ امریکہ کو طالبان پر ہر سطح کی سبقت حاصل ہے، افغان فوج اور اشرف غنی امریکی توقعات پر پورا نہیں اترے۔