پاکستان کے عوام تبدیلی کا اصل چہرہ دیکھ چکے ہیں -عزیز الرحمن چن
۔لاہور :- پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے صدر حاجی عزیز الرحمن چن نے کہا ہے کہ پاکستان کے عوام تبدیلی کا اصل چہرہ دیکھ چکے ہیں۔ دھاندلی زدہ نظام کا بوجھ عوام مہنگائی کی صورت میں برداشت کر رہے ہیں۔ یہ تحریک انصاف کی پہلی اور آخری حکومت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم پیپلز پارٹی کے مشورے پر چلتی رہتی تو اسے کامیابیاں ملتی رہتیں۔ اپوزیشن سنجیدہ ہے تو پہلے وزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف پھر وزیراعظم عمران خان کے خلاف عدم اعتماد لائے۔ اگر پی ڈی ایم کی نیت صاف ہے تو استعفیٰ دیں اور لانگ مارچ کریں، نیت صاف ہو تو کامیابی ملے گی، پی ڈی ایم ہمارا ساتھ دے اور بزدارکے خلاف تحریک عدم اعتماد لے آئے، اگر پی ڈی ایم والے نہ استعفیٰ دیں گے نہ عدم اعتماد لائیں گے تو عوام ان کو پہچان لیں گے۔ پاکستان کے عوام پہچان جائیں گے کہ پی ڈی ایم والے ان کا وقت ضائع کر رہے ہیں۔