پاکستان پیپلزپارٹی پنجاب کے عہدیداروں کا اعلان
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر پی پی پی پنجاب کے عہدیداروں کا اعلان کردیا گیا، سابق وزیراعظم راجا پرویز اشرف پیپلزپارٹی وسطی پنجاب کے صدر ہوں گے۔بلاول بھٹو زرداری کے پولیٹیکل سیکریٹری جمیل سومرو نے عہدیداروں کی تعیناتی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔راجا پرویز اشرف کو پیپلزپارٹی وسطی پنجاب کا صدر، حسن مرتضی کو جنرل سیکرٹری اور شہزاد سعید چیمہ کو سیکرٹری اطلاعات بنایا گیا۔