آئی سی سی کی تازہ ٹیسٹ رینکنگ کی نئی فہرست جاری،جوئے روٹ پہلے نمبر پرآگئے۔
آئی سی سی نے ٹیسٹ کرکٹ کی تازہ رینکنگ جاری کردی، بابر اعظم کا بلے بازوں میں ساتواں نمبر برقرار ہے، بولنگ میں شاہین آفریدی بھی آٹھویں نمبر پر براجمان ہیں۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی نئی فہرست کے مطابق بلے بازوں میں انگلش کپتان جوئے روٹ نے کیوی کپتان کین ولیمسن سے پہلی پوزیشن چھین لی، بھارت کے روہیت شرما پانچویں ، ویرات کوہلی چھٹے جبکہ قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا ساتواں نمبر برقرار ہے۔بسلرز کی فہرست میں آسٹریلیا کے پیٹ کمنز کا پہلا نمبر، بھارت کے روی چندرن اشون دوسرے جبکہ شاہین شاہ آفریدی آٹھویں نمبر پر موجود ہیں۔ آل رانڈر کی فہرست میں کوئی بھی قومی کھلاڑی شامل نہیں تاہم روندرا جدیجہ تیسرے، روی چندرن اشون ہی چوتھے، بنگلہ دیش کے شکیب الحسن پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔