ملک کی35 فیصد اہل آبادی نےکورونا وائرس کی پہلی خوراک لگوالی ہے:اسدعمر
منصوبہ بندی اور ترقی کے وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ ملک کی پینتیس فیصد اہل آبادی نے کورونا وائرس کی پہلی خوراک لگوالی ہے۔ آج اپنے ٹویٹ میں صوبوں کی کارکردگی کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں انہتر فیصد آبادی، آزاد کشمیر میں اکاون فیصد، گلگت بلتستان میں انتالیس فیصد، پنجاب میں سینتیس فیصد، خیبرپختونخوا میں پینتیس فیصد، سندھ میں بتیس فیصد اور بلوچستان میں بارہ فیصد آبادی نے ویکسین لگوالی ہے۔منصوبہ بندی کے وزیر نے کہا کہ گزشتہ روز ایک ہی دن میں پہلی مرتبہ پندرہ لاکھ سے زائد افرا د نے ویکسین لگوائی۔