افغانستان کی صورتحال پر پارلیمنٹ کا مشترکا اجلاس بلانے کا مطالبہ
اسلام آباد: سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ کا چیئرپرسن شیری رحمان کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے افغانستان کی صورت حال پر اراکین کو بریفنگ دی۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ عالمی برادری کو افغان طالبان کو انگیج رکھنا چاہیے۔ اجلاس میں پارلیمنٹ کی تمام جماعتوں نے پاکستان کےکردارکوسراہا، اراکین کمیٹی نے بتایا کہ افغانستان پرایک مشترکہ حکمت عملی اپنانے کے خواہاں ہیں۔